وی او اے کی خصوصی سیریز

پکی سڑک سے اتر کر

امریکہ کے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں کی آوازیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو سفید فام ، دیہی امریکہ، اور ایسے شہریوں کی حمایت مل رہی ہے جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ بعض سابقہ صدور کی انتظامیہ کی زیادہ تر توجہ سیاسی طور پر غیر مقبول  شہری علاقوں میں مقیم امیروں پرتھی۔  وی او اے کے رپورٹروں نے حال ہی میں دریاء مسیسپی کے ساتھ ایسے  دیہی علاقوں کا سفر کیا “نیلے” سے “سرخ” ہو گئے ہیں۔ یعنی پہلے یہاں کے ووٹروں نے باراک اوباما کی حمایت کی لیکن  2016 میں ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوایا۔ انہوں نے کسانوں اور مستریوں، فیکٹری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد سے ان علاقوں میں بات کی جہاں کی اکثریت سفید فام ، مسیحی عقیدے کو ماننے والی اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔  وہ جو تبدیلی کی امید کر رہے ہیں ، اور وہ جو اس سے تنگ آ چکے ہیں۔ یہ ہیں ان کی کہانیاں۔

ان کے الفاظ میں