وی او اے کی خصوصی سیریز

جارحیت کیوں زیادہ جارحیت ہے

ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن مہم کے دوران جرات مندانہ وعدوں کی وجہ سے بہت سے چاہنے والے ملے، دیوار بنانا، تجارتی معاہدوں کو بہتر کرنا، امریکہ کو پھر سے بہترین بنانا۔ لیکن بشمول ایناوان، النائے، میں بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ نعرے فائدہ نہیں پہنچا رہے اگر یہ ملک کے سربراہ کی طرف سے لگائے جا رہے ہوں

ٹرانسکرپٹ:

درحقیقت میں نے کھیتی باڑی 12 سال کی عمر میں شروع کر دی تھی۔  یہ بڑی حد تک ہمارا خاندانی فارم ہے۔ اب یہ ہماری تیسرے نسل ہے جو یہاں کام کر رہی ہے۔ ہم مکئی اور سویابین  کاشت کرتے ہیں۔

ہماری سویابین کیلئے بڑی منڈی چین ہے۔ صدر ٹرمپ مختلف چیزوں پر محصولات عائد کر رہے ہیں جبکہ دیگر ممالک اس کی مخالفت کریں گے۔ لگتا ہے وہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

میرا خیال ہے امیگریشن کسی قدر محدود ضرور ہونی چاہئیے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ سرحد پر دیوار تعمیر کرنا اور اس طرح کے دیگر اقدامات غیر دانشمندانہ ہیں۔ میکسیکو امریکہ سے بہت سی چیزیں درآمد کر رہا ہے خاص طور پر بڑی مقدار میں اناج اور مکئی۔ اور اب جو اقدامات کئے جا رہے ہیں اُن کے نتیجے میں میکسیکو ناراض ہو جائے گا  اور پھر یہ چیزیں دوسرے ممالک سے درآمد کرنے لگے گا۔

ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ دنیا میں صرف امریکہ ہی یہ چیزیں نہیں بیچتا۔  یہ ملک ان چیزوں کے حصول کیلئے دوسرے ملکوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔

میں یقیناً پریشان ہوں۔ میرا مطلب ہے کہ اگر صدر ٹرمپ اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ ختم کر دیتے ہیں اور اس بارے میں توجہ دینے لگتے ہیں تو صورت حال بہتر ہو جائے گی۔ لیکن اگر وہ دوسرے ممالک کے بارے میں ایسی باتیں کرتے رہیں گے تو یہ کہنا مشکل ہو جائے گا کہ مستقبل میں صورت حال کیا رُخ اختیار کرے گی۔

—ڈین وربیک, چھلی کا کاشتکار

اناوان، النائے