دنیا بھر میں وی او اے کے رپورٹروں نے ایک لڑکی کی قدروقیمت اجاگر کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ دونوں خاندان کم عمر لڑکیوں کی قدر کرتے ہیں: ایک وہ خاندان جسے وہ چھوڑ کر آتی ہے اور دوسرا جس کا وہ حصہ بنتی ہے۔ اور ایک لڑکی کو 18 سال سے کم عمر میں شادی کرنے کی کیا قیمت ادا کرنی پڑتی ہے؟ اپنی رپورٹنگ میں دنیا بھر سے آرا حاصل کرتے ہوئے 12 زبانوں پر مشتمل وی او اے کی نیوز ٹیموں لڑکیوں اور عورتوں کے مختصر ویڈیو پوسٹ کئے ہیں جن میں دلہنوں اور ماؤں کی حیثیت سے اپنے تجربات بیان کیے ہیں۔ فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی ان ویڈیوز کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور ان پر ہزاروں لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے جن میں جزبات کا اظہار بھی ہے اور کم عمر کی شادیوں کے حق میں اور ان کے خلاف بحث و مباحثہ بھی شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ دادو، پاکستان

‘میرے والد کا خیال تھا کہ شادی میں دیر کرنا گناہ ہے۔

13 سال کی عمر میں شادی کرنے والی ایک فکرمند ماں اپنی بیٹی کے لیے مختلف انداز کی زندگی کے بارے میں سوچتی ہے۔