VPNs کیا ہوتے ہیں؟
VPN مخفف ہے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا، اس معاملے میں ورچوئل کا مطلب یہ ہے کہ آپ عام پبلک انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوئے دو کمپیوٹروں کو ایک دوسرے سے جوڑ رہے ہیں، لیکن آپ یہ کام ایک محفوظ پرائیویٹ کنکشن کی تشکیل سے کرتے ہیں۔ ابتدا میں VPNs کاروباری افراد کے کیے تیار کیے گئے تھے جنہیں کسی دوسرے مقام سے اپنے گھر کے servers پر موجود حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت تھی ، اور اس کے بعد سے VPNs کا استعمال فروغ پا رہا ہے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایک VPN انٹر نیٹ کے صارفین کو اس چیز کے استعمال سے جسے عام طور پر انٹر نیٹ tunnel ، کہا جاتا ہے ، کسی بھی قسم کا پرائیویٹ ڈیٹا بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اسے آپ اس طرح دیکھیں : دنیا میں کوئی مقام ایسا ہے جہاں کمپیوٹر کا ایک ایسا نیٹ ورک موجود ہے جہاں تک صرف مخصوص صارفین رسائی کر سکتے ہیں ،اور آپ ان میں سے ایک ہیں ، لیکن آپ اس تک صرف ایک غیر محفوظ انٹر نیٹ کے ذریعے پہنچ سکتے۔
ایک VPN کے استعمال سے ، آپ کا کمپیوٹر اور آپ کا اہدافی نیٹ ورک دونوں خود کو ایک دوسرے کے لیےجائز ہونے کی تصدیق کر دیتے ہیں ۔ پھر ، آپ کا VPN دونوں جانب مخصوص کوڈ کے پیکٹس میں آپ کا ڈیٹا بند کردیتا ہے جسے صرف آپ اور آپ کا نیٹ ورک ہی سمجھ سکے گا۔ انٹرنیٹ لائن پر آنے والے کسی بھی دوسرے شخص کے لیے ، ڈٰیٹا کا یہ تبادلہ بے معنی شورشرابے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
اس وقت بہت سی مختلف قسم کی VPN سروسز مہیا کی جا رہی ہیں۔۔۔ جن میں سے کئی ایک کے نام “PureVPN” یا “AirVPN” یا “VPN4All” جیسے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک مخصوص اور مختلف قسم کی خدمات مہیا کرتا ہے اور اس کا معاوضہ صفر سے 80 ڈالر یا اس سے زیادہ سالانہ ہوتا ہے۔
VPN کس طرح کام کرتا ہے۔
جیسا کہ یہ سچ ہے کہ VPN کسی خاص کمپیوٹر یا نیٹ ورک کے ساتھ ایک محفوظ “tunnel” کنکشن قائم کرتا ہے ، آپ اس کو زیادہ عمومی طور پر اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے اور انٹر نیٹ کو بلاک کرنے والوں اور firewalls قسم کی چیزوں سے بچنے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
اس کا لب لباب یہ ہے کہ جب آپ کوئی مخصوص VPN سروس نصب کر کے اسے استعمال کرتے ہیں، تو آپ کا کمپیوٹر اس سروس کے ساتھ منسلک وی پی این servers کے کسی مخصوص سیٹ کے ساتھ ایک محفوظ کنکشن قائم کرلے گا۔
کسی بلاک یا بند کی گئی ویب سائٹ کو دیکھنے سے متعلق آپ کی خفیہ درخواست ، مثال کے طور پر YouTube دیکھنے کی درخواست، آپ کے وی پی این servers کو بھیجی جائے گی ، جو اس کے جواب میں YouTube کو ایک گمنام درخواست بھیجے گا۔ جس پر YouTube وی پی این server کو ڈیٹا بھیج دے گا جو اسے خفیہ طور پر آپ تک پہنچا دے گا۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جس طرح آپ نے براہ راست YouTube تک رسائی کی ہو، لیکن حقیقت میں آپ نے اپنی شناخت اور اپنے مقام کو چھپانے کے لیے دوسرے نیٹ ورک کا استعمال کیا ہے۔
اس میں ایک مسئلہ ہے : اگر حکومت کو یہ پتا چل جائے کہ ا ان کی انٹر نیٹ بندشوں سے بچنے کے لیے کسی VPN کمپنی کا کوئی مخصوص server استعمال کیا جا رہا ہےتو وہ اس سائٹ کو بھی بلاک کرسکتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ بہت سے حالات میں ، VPN کمپنیاں متعدد servers اور routers استعمال کرتی ہیں اور انہیں بلاک کرنا بہت مشکل بنا دیتی ہیں۔
ایک VPN میری کس طرح مدد کرسکتا ہے؟
انٹر نیٹ کی غیر مرکزی ساخت کی وجہ سے ، کسی حکومت کے لیے عموماًٍ VPNs کو مکمل طور پر بلاک کرنا مشکل ہوتا ہے کیوں کہ انہیں ہدف بنانا اور ان کی نشاندہی بہت مشکل ہو سکتی ہے ۔۔وہ آپ کی شناخت اور انٹر نیٹ پر آ پ کی سر گرمی کو بہت موثر طور پر چھپا بھی سکتے ہیں، اس لیے اگر آپ بہت زیادہ ڈیٹا اپ لوڈ اور اس کے ساتھ ساتھ ڈاؤن لوڈ کر نا چاہتے ہیں ، یا ا اپنی ان سر گرمیوں کے باعث آپ کو سزا کا خوف ہے تو VPN ایک مفید حل ہو سکتا ہے ۔
VPN کی بہت سی اقسام کا استعمال قدرے حوصلہ شکن ہو سکتا ہے ، کم از کم شروع میں ۔ ہر نیٹ ورک مختلف قسم کے تمام طریقے اور ٹیکنیکل پروٹوکول استعمال کرتا ہے ، اور ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک VPN آپ کو اتنی آسانی سے دستیاب نہ ہو سکے جتنا کہ کوئی دوسرا ۔ ان لوگوں کے لیے جن کی تکنیکی نوعیت کی معلومات بہت زیادہ نہ ہوں یہ چیز پریشان کن ہو سکتی ہے۔ تاہم انہیں کوشش کرنی چاہیے کہ وہ زیادہ تفصیلات میں نہ جائیں۔ تھوڑی سی ریسرچ اور کچھ بااعتماد دوست آپ کو کوئی ایک VPN چننے میں مد د دے سکتے ہیں ۔
ممکنہ نقائص
جہاں تک گرفت سے بچاؤ کا تعلق ہے تو حکومتیں انٹر نیٹ کو مختلف طریقوں سے سنسر اور مانیٹر کرتی ہیں اور ہو سکتا ہے کہ آپ کسی ایسے ملک میں ہوں جہاں کوئی VPN کام ہی نہ کر سکے۔
مثال کے طور پر ایران ، ویب سائٹ بلاک کرنےکے متعدد اور تبدیل ہوتے ہوئے طریقے استعمال کرکے ملک کے اندر مخصوص ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا رجحان رکھتا ہے ۔ان وجوہات کی بنا پر ،جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے، VPN ویب سائٹس کی مخصوص قسم کی بلاکنگ کے ان مخصوص طریقوں سے بچنے میں اکثر مفید ہوتا ہے۔ لیکن چین نے ویب مانیٹرنگ کا ایک بہت مختلف نظام نصب کیا ہوا ہے جو بچاؤ کے دوسرے طریقوں کو مزید مفید بنا سکتا ہے ۔
دو اور عناصر بھی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ پہلا یہ کہ کسی VPN کو استعمال کرنے کےلیے آپ کو سب سے پہلے تو اپنی VPN کمپنی سے فائلیں اور ایپلی کیشز ڈاؤن لوڈ کرنا ہوں گی۔ اگر آپ آن لائن ذریعے سے اس کمپنی تک نہیں پہنچ سکتے ، یا آپ جو کچھ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں آپ کی حکومت اسےبلاک کردیتی ہے یا اسے مانیٹر کرتی ہے ، تو یہ ایک بڑی پیچیدگی ہو سکتی ہے۔
دوسرا یہ کہ آپ کی ٹریفک نامعلوم مقامات پر نصب متعدد servers سے گزرتی ہے ، اس لیے ایک VPN کبھی کبھی آپ کی آن لائن سر گرمی کو نمایاں طور پر سست کر سکتا ہے۔ انٹر نیٹ صارفین کے بارے میں یہ معلوم ہوچکا ہے کہ وہ پریشان ہو کر سروس ہی بند کرادیتے ہیں ، لیکن ایسا کر کے وہ خود کو ایک بار پھر آن لائن نظروں میں لے آتے ہیں۔
خلاصہ
مجموعی طور پر ، VPNs، آپ کی شناخت کو چھپانے اور آن لائن بلاک ہونے سے بچانے، دونوں کے لیے موثر ہو سکتے ہیں۔ تاہم قیمت، رسائی ، پیچیدگی اور اس ملک کے حوالے سے جہاں آپ رہتے ہیں ، ان تک رسائی محدود ہو سکتی ہے۔