الٹرا سرف کیا ہے؟
الٹرا سرف 2002میں امریکا میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے ایک گروپ نے لانچ کیا۔فری گیٹ کی طرح یہ ابتدائی طورپر چینی انٹرنیٹ یوزرکو نام نہاد گریٹ فائر وال آف چائنا کو توڑنے کے مدد فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا جوبھرپورآپریشنل صلاحیتیں رکھتا ہے۔
الٹر سرف کوبنانے والی فرم الٹرا ریچ انٹرنیٹ کارپوریشن نے دعوی کیا کہ اس کی پروڈکٹ کے یوزرز کی تعداد تین سے پانچ ملین ماہانہ ہے جو 180ملکوں میں رہتے ہیں۔اس کو جزوی طورپر مالی امداد وی اواے کی پیرنٹ ایجنسی دی براڈکاسٹنگ بورڈآف گورنرز نے فراہم کی۔
الٹراسرف مفت میں ڈاوٴن لوڈ ہونے والا پروگرام ہے جو چھوٹا اورانسٹال کرنے میں آسان ہے۔ اتنا چھوٹا ہے کہ بعض یوزراسے یوایس بی تھمب ڈرائیورپر ڈاوٴن لوڈ کرلیتے ہیں اور مختلف کمپیوٹرز پر استعمال کرتے ہیں۔اس میں کچھ پرائیویسی پروٹیکیشن بلٹ ان ہیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ الٹرا سرف بنیادی طور پر سرکم وینشن ٹول ہے۔
الٹرا سرف کیسے کام کرتا ہے؟
سائفن اور فری گیٹ کی طرح الڑا سرف بھی بڑا ہے اور مستقل طورپر پراکسی سرورکا نیٹ ورک تبدیل کرتا رہتا ہے اورمررسائٹس اس کے سرکم وینشن پروٹوکول میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ الٹراسرف اوراس کو بنانے والی کمپنی الٹرا ریچ ڈیولیپرز اور وائٹ ہیٹ ہیکرز کو اس بارے میں بہت زیادہ معلومات نہیں دیتیں کہ وہ کام کیسے کرتا ہے اور تکنیکی بنیاد پر دیگر ٹولز سے کس طرح مختلف ہے۔
الٹرا سرف ڈاوٴن لوڈ کرنے میں آسا ن ہے اوراستعمال میں بھی۔یہ سرکم وینشن اور پرائیویسی دونوں آفرکرتا ہے جیسا کہ آپ کا آئی پی ایڈریس پوشیدہ رکھنا۔ جب کام ہوجائے تو یہ براوٴزر ہسٹر ی بھی مٹا دیتا ہے جس سے آپ مزید محفوظ ہوجاتے ہیں۔
الٹراسرف فائرفوکس اورآئی ای ایکسپلورر براوٴزر کے استعمال پرزوردیتا ہے۔
الٹراسرف کس طرح میرامعاون ہو سکتا ہے؟
ایک دفعہ ڈاوٴن لوڈ ہونے کے بعد الٹراسرف ایک زپ فائل بناتا ہے جسے جب زپ یوٹیلٹی کے ساتھ کھولا جائے تو یہ آپ کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیوپرانسٹال نہیں ہوتا بلکہ صرف رن ہوتا ہے۔اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ الٹرا سرف کا پتا لگانا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ پورٹیبل ہے جسے بآسانی سے چھوٹی سی ڈرائیو کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے جس کا استعمال کے بعد کوئی نشان بھی نہیں رہتا۔
ایک بار رن ہونے کے یورز کے پا س الٹرا سرف کنفیگر کرنے کے کچھ آپشن آتے ہیں یا پھراسے ڈیفالٹ سے بھی رن کیا جاسکتا ہے۔الٹراسرف پھرایک خصوصی ونڈو میں اوپن ہوتا ہے جو محفوظ ونڈو ہوتی ہے۔یوزر کا آئی پی ایڈریس بھی چھپ جاتا ہے اوراس کا ٹریفک نسبتاًکم بلاک ہوتا ہے گو کہ اس کی کوئی گارنٹی نہیں۔
یہ بات اہم ہے کہ الٹراسرف ونڈو استعمال کرنا ہواور یوزر کوئی اور ویب براوٴزکھولتا ہے جو الٹراسرف کے ذریعے راوٴٹ نہ ہوئی ہو تو وہ محفوظ نہیں ہوگی۔جب آپ کا کام مکمل ہوجاتا ہے تو بس الٹرا سرف بند کردیں ۔ یہ خودبخود انٹرنیٹ پرکئے آپ کے کام کو مٹا دے گا۔اوراگر تھمب ڈرائیو پرکام کرتے رہے ہیں تو ڈرائیو نکالتے ہی تمام ڈیٹا مٹ جائے گا۔
ممکنہ خامیاں
الٹرا سرف انجینئرز کا کہنا ہے کہ ان کا ٹول بنیادی طورپرچینی یوزرز کے لئے ڈیزائن کیا گیا تاکہ وہ گریٹ فائروال سے بچ کر انٹرنیٹ استعمال کرسکیں۔شاید یہی وجہ ہے کہ یہ ٹول چین میں بہت مقبو ل ہے اورعمدگی سے کام کررہا ہے۔
سوفٹ وئیر ڈیولپرز اورپرائیویسی کمیونٹی کے لئے یہ بات بہرحال تشویش کی ہے کہ الٹراسرف کس طرح کام کرتا ہے اس بارے میں بہت کم معلومات کمپنی الٹرا ریچ کی طرف سے دی گئی ہیں۔یہ نہیں کہ الٹرا سرف محفوظ نہیں یا کام کا نہیں لیکن کسی غیر جانبدار تجزیے کے بغیر ایسا دعوی کرنا مشکل ہے۔
باٹم لائن
اگرآپ چین میں رہتے ہیں اورانٹرنیٹ کیفے میں مختلف کمپیوٹرز استعمال کرتے ہیں توالٹرا سرف آپ کے لئے آسان اور مفت حل ہے۔ یہ مختلف کمپیوٹرز پر آسانی سے استعمال ہوسکتا ہے اوراس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جو اپنے پیچھے اپنا سراغ کم ہی چھوڑتا ہے۔الٹراسرف ایسا ٹول ہے جو پرائیویسی کا تحفظ کرتا ہے اور اچھا سرکم وینشن ٹول ہے۔