سائفن کیا ہے؟
سائفن انٹرنیٹ فریڈم سینٹر ’سٹیزن لیب‘نے یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں تخلیق کیا اور بعد میں اسے چلانے کے لئے ایک پرائیوٹ گروپ کودے دیا اورپھر مکمل طورپر وی اواے کی پیرنٹ ایجنسی دی براڈکاسٹنگ بورڈ آف گورنرز کے حوالے کیا گیا۔
سائفن 2004میں ریلیز ہوا جو وی پی این جیسی سیکورٹی وآسان اور تیز رفتار اینکرپشن فراہم کرتا ہے۔’ٹور‘یا ’ پی جی پی ٹولز کے جو ایک مخصوص ڈیزائن کواستعمال کرتے ہیں ، اس کے برعکس سائفن بہت سی تکنیکی ٹرکس ایچ ٹی ٹی پی ایس، ایس ایس ایچ، پراکسی سرورز اور دیگر) (ٹرکس) اپنے یوزرز کو فراہم کرتا ہے جو سنسرشپ سے بچ نکلنے میں مدد دیتی ہیں۔
سائفن کا پہلا ورژن ایک ایسی چیز کے گرد بنایا گیا جسے ٹرسٹ ماڈل کا نام دیا گیا۔ اس کے تحت پہلی مرتبہ نئے یوزر کو پہلے سے سائئفن استعمال کرنے والا کوئی یوزر ہی جیسے دوست،یا کوئی فیملی ممبر یا قابل اعتماد جاننے والا ہی سائفن جوائن کرنے کی دعوت دے سکتا تھا جو کسی ایسے ملک میں رہائش پذیر ہوجہاں سنسر نہیں ۔ سائفن کے نئے ورژن میں یہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔
دیگر ٹولز اور سائفن میں ایک اور بڑا فرق یہ ہے کہ سائفن کے لئے بہت زیادہ بھاری سوفٹ وئیر ڈاوٴن لوڈ اور انسٹال نہیں کرنے پڑتے۔تمام سروسز آن لائن استعمال کی جا سکتی ہیں ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یوزرز جو اس بارے میں فکرمند تھے کہ ان کی جانب سے ممنوعہ سوفٹ وئیرکے لئے ان کے کمپیوٹر سرچ کئے جاسکتے ہیں ان کے لئے تشویش کی بات نہیں کیونکہ سرچ کرنے سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
سائفن کیسے کام کرتا ہے؟
سائفن کا ہرنیا ورژن پرانے ورژن سے استعمال میں آسان ہوتا ہے اور تازہ ترین ورژن ’سائفن 3‘سب سے زیادہ آسان اور ہلکا ہے۔
یہ اس طرح کام کرتا ہے:
یوزر چھوٹی ایگزیکیوٹ ایبل فائل ڈاوٴن لوڈ کرتا ہے یا تو براہ راست اپنے کمپیوٹرپرڈاوٴن لوڈ کرسکتا ہے یاپھر میموری اسٹک پر جو ایک یوزر سے دوسرے یوز ر تک منتقل ہوتی ہے۔ جب فائل اوپن ہوتی ہے تو ونڈوز سیکورٹی نوٹس دکھائی دیتا ہے جوپوچھتا ہے سائفن رن کیا جائے یا نہیں۔ یہ تصدیق کے لئے بہت اہم قدم ہے کیونکہ سائفن ایک چھوٹی ایگزیکیوٹ ایبل فائل ہے پورا پروگرام نہیں ۔ ونڈوز سیکورٹی نوٹس خودبخود سیکورٹی سر ٹیفکیٹ جینریٹ کرتا ہے جیسے ڈیجیٹل تھمپ پرنٹ جو تصدیق کرتی ہے کہ فائل حقیقی ہے مال وئیر نہیں۔
جب یوزر’رن‘ پر کلک کرتا ہے تو خودبخود کلائنٹ ونڈو کھل جاتی ہے جو ایک چھوٹا ونڈوز باکس ہوتا ہے جس میں سائفن کا لوگو، کچھ آپشن باکسز اور نیلااسپننگ ایرو ہوتا ہے۔ہر کلائنٹ ونڈو کے ساتھ سرورز کی اپ ڈیٹ لسٹ بھی ہوتی ہے جن سے ایس ایس ایچ پلس ، ایس ایس ایس یا پھر وی پی این کی مدد سے کنیکٹ ہوا جاسکتا ہے۔
سائفن کسی بھی تصدیق شدہ سرورسے کنیکٹ ہونے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اس کے ذریعے سائفن نیٹ ورک سے کنیکٹ ہوسکے۔کنکٹ ہونے کے دوران بلیو ایرو مسلسل گھومتا رہتا ہے اورجب یہ سرورسے کنکٹ ہوجاتا ہے تو بلیو ایرو سبز رنگ کے چیک مارک میں تبدیل ہوجاتا ہے۔جب یوزرسبز چیک مارک دیکھتا ہے تو سمجھ لیتا ہے کہ اب اس کی تمام انٹرنیٹ ٹریفک سائفن کے ذریعے ٹنل ہورہی ہے اوراس کے ذریعے وہ بلاک اورسنسر ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
سائفن مجھے کیسے مدد دے سکتا ہے؟
سائفن ایک مکمل سرکم وینشن ٹول ہے جو مکمل نہیں تو کافی حد تک پرائیویسی کا تحفظ کرتا ہے کیونکہ یہ آن لائن استعمال کیا جاتا ہے اس لئے پبلک کمپیوٹرزمثلاً کسی سائبر کیفے سے پابندی کا شکار ویب سائٹس کا وز ٹ کرنے کے لئے بہت کارآمد ہے ۔عام طورپر ان کمپیوٹرز میں” کی اسٹروک لوگنگ اسپائی وئیر“نہیں ہوتا اور براوٴزنگ ہسٹری مٹا دی جاتی ہے اس لئے یوزرتک پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔
فرض کریں آپ فیس بک وزٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ آپ کے ملک میں بلاک ہے۔ اگرآپ کے پاس سائفن اکاوٴنٹ ہے توآپ پروکسی سرور کے نیٹ ورک کے ذریعے مین سائفن سرور سے کنیکٹ ہوجاتے ہیں۔کنیکٹ ہونے کے بعد سائفن کی بلیو براوٴزرونڈو آپ کے براوٴزر کی اسٹینڈرڈ ایڈریس ونڈو کے نیچے نمودار ہوتی ہے۔گو کہ اس کی مکمل گارنٹی تو نہیں لیکن یہ پابندی کا شکار ویب سائٹ کی سرفنگ آسان بناتی ہے۔
ممکنہ خامیاں
اس میں دوبڑی بنیادی خامیاں ہیں۔پہلی ، سائفن صرف ونڈوز اوراینڈروئڈ سسٹم کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اوراس کے لئے ایپل اور دیگر آپریٹنگ سسٹم اسے استعمال نہیں کرسکتے۔
دوسری خامی یہ ہے کہ سائفن کو’ ٹور‘ کی طرح مکمل طورپر گمنام ٹول کی طرح ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے۔
کیونکہ ٹریفک سائفن کے اندر راوٴٹ ہوتا اوراینکرپٹ ہوتا ہے اس لئے کوئی بھی یہ پتا لگاسکتا ہے کہ آپ کا کمپیوٹرکس سائفن سرورسے کنیکٹ ہے۔مزید یہ کہ تیزی سے بدلتے سرورز باہر کے ٹریفک انالسس سے تحفظ نہیں دے پاتے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت جدید ترین ٹولز کے ذریعے یوزراور کسی ایکپرٹ ٹریفک فلو کی سرور کے ذریعے شناخت کرسکتے تھے۔
کچھ ماہرین کا خیال یہ بھی کہ سائفن کا مخصوص ڈیزائن ایسا ہے کہ جسے کوئی بھی درمیان سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ایسے حملوں میں پوشیدہ یوزرانٹرنیٹ کے دوپوائنٹس کے درمیان چلنے والی محفوظ معلومات کو دیکھ سکتا ہے۔بظاہر محفوظ کنکشن ہوتا ہے لیکن ڈیٹا کے بہاوٴ میں مداخلت ہورہی ہوتی ہے۔
باٹم لائن
سائفن حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں سے بچنے اور پرائیویسی کے تحفظ کا بہترین ٹول ہے۔یہ استعمال میں آسان ہے اورکیونکہ یہ کلاوٴڈ بیسڈ اپلیکیشن کی طرح بطورکلائنٹ رن ہوتا ہے اس لئے حکومت کی طرف سے سائفن کوآن لائن استعمال کرنے والوں کا پتا لگانا نسبتاًمشکل ہے۔
ٹور سب سے پرانا اور مقبول سرلم وینشن اپلیکیشن ہے۔’ٹور‘ آن لائن شناخت خفیہ رکھنے اور سنسر شپ سے بچنے کا بہت محفوظ اورموثر ٹول ہے۔آئیے دیکھتے ہیں ٹورکیا ہے، کیسے استعمال ہوتا ہے اوریہ کس طرح آن لائن مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔